ابنا: عراق ميں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے شمالي عراق کے علاقے سہل نينوا ميں ايک سو اسيّ عراقي شہريوں کو اغوا کرليا ہے ۔ سہل نينوا سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ دہشت گردوں نے شيخان و کبہ گاؤں پر حملہ کيا اور ايک سو اسيّ عراقي باشندوں کو اغوا کرکے انہيں نامعلوم مقام پر منتقل کرديا ہے ۔ داعش کے دہشت گردوں نے اس علاقے ميں ايک مسجد کو بھي شہيد کرديا ہے ۔
اس درميان عراق کے ايک اہل سنت رہنما نے عراق ميں دہشت گردي اور فتنہ انگيزي کا ذمہ دار قطر کو قرارديا ہے ۔ جنوبي صوبے بصرہ کے اہل سنت اوقاف کے ادارے کے سربراہ شيخ محمد حبوري نے کہاکہ تکفيري دہشت گردوں نے عراق ميں قتل و غارتگري اور دہشت گردي کي ہر قسم کي روش کو اپنا رکھا ہے اور ان دہشت گردانہ روشوں اور منصوبوں کو عملي جامہ قطر پہنا رہا ہے ۔
عراق کے جنوبي صوبے بصرہ کے اہل سنت کے اوقاف کے ادار کے سربراہ نے کہا کہ عراقي عوام کو ملک کو درپيش سيکورٹي خطرات کے مقابلے ميں متحد ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عراقي عوام کو چاہئے کہ دشمنوں کي تماتر سازشوں کے باوجود اپني صفوں ميں اتحاد قائم کريں ۔
اسي کے ساتھ صوبہ ديالہ کے قبائلي عمائدين کے ايک اجلاس ميں دہشتگردي اور مسلحانہ کارروائيوں کي روک تھام کي راہوں کا جائزہ ليا گيا۔ مقداديہ کي بلديہ کے سربراہ نے بتايا کہ اس اجلاس ميں ديالہ کے ستر مذہبي و سياسي رہنماؤں اور قبائلي عمائدين نے شرکت کي ۔ اجلاس ميں سيکورٹي اداروں کے ساتھ تعاون پر زور ديا گيا اور دہشتگرد وں سے برائت کا اعلان کيا گيا ۔
ادھر صوبہ ذيقار کي پندرہ شعبان تحريک نے داعش کے ساتھ جنگ ميں سيکورٹي اہلکاروں کي مدد کے لئے ايک ہزار چھے سو افراد پر مشتمل ايک دستے کي تشکيل کا اعلان کيا ہے ۔
دوسري طرف عراقي پارليمنٹ کے ممبر صبار ساعدي نے عراق کے معاملات ميں امريکا کي مداخلت کي سخت مخالفت کي ہے ۔ الميادين ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ عراقي رکن پارليمنٹ صبار ساعدي نے علاقے کے ديگر ملکوں کے ساتھ مل کر عراق کو تقسيم کرنے کي امريکي سازشوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام ، امريکا کي ہر قسم کي مداخلت کے خلاف ہيں ۔ عراقي رکن پارليمنٹ صبار ساعدي نے کہاکہ امريکا عراق ميں جاري سازشوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور عراق ميں اپنے سفارتخانے کي حفاظت کے بہانے فوجي مبصرين اور خصوصي دستے کو بھيج کرعراق کے معاملات ميں مداخلت کرنا چاہتا ہے ۔
ادھر عراق کے ايک اور جنوبي صوبے المثني کي سيکورٹي کميٹي کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودي عرب اور عراق کي سرحدوں پر سعودي کيمپوں ميں دہشت گردوں کو ٹريننگ دي جارہي ہے ۔ عراق کے صوبہ المثني کي سيکورٹي کميٹي کے سربراہ فريق فوين نے کہا کہ سعودي عرب دہشت گردوں کو عراق بھيجنے کے لئے نوجوانوں کو مذکورہ کيمپ ميں بھرتي کرکے انہيں دہشت گردي کي ٹريننگ دے رہا ہے ۔ مذکورہ عراقي عہديدار کا کہنا ہے کہ سعودي عرب نے دہشت گردوں کي ٹريننگ کے لئےيہ کيمپ عراق کي سرحد کے قريب ام الحيران اور حفرالباطن نامي علاقوں ميں بنارکھے ہيں ۔
عراق کے صوبہ المثني کي سيکورٹي کميٹي کے سربراہ نے کہا کہ سعودي عرب کے ذريعے بنائے گئے ان کيمپوں ميں جب دہشت گردوں کي پوري طرح ٹريننگ ہوجائے گي تو انہيں عراق کےاندر دہشت گردانہ کاروائيوں کے لئے بھيج ديا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عراقي سيکورٹي فورس اور فوج کے اہلکار جنوب کے سرحدي علاقوں ميں اپني گشتي سرگرمياں بڑھا کر عراق ميں دہشت گردوں کے داخلے کوپوري طرح روکنے کي کوشش کريں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ان علاقوں ميں خفيہ معلومات کي سرگرميوں ميں بھي اضافہ کرديا ہے ۔
اس درميان عراقي پوليس کے اسپيشل دستوں نے سعودي عرب کے ساتھ ملنے والي عراقي سرحد کے قريب دہشت گردوں کے ہتھياروں کي کئي بڑي کھپيپوں کا بھي پتہ لگايا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودي عرب قطر اور ترکي دہشت گرد گروہ داعش کے اصل حامي شمار ہوتے ہيں.
.......
/169