اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے منشیات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے مستقبل کو مستحکم بنانے کیلئے منشیات کے خلاف مہم میں موثر کوششیں بروئے کار لائے۔چھبّیس جون کی تاریخ، منشیات اور اس کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے عالمی دن سے مناسبت رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے پیغام میں آیا ہے کہ منشیات کے غلط استعمال اور اس کی غیر قانونی تجارت کے نتیجے میں سالانہ کم از کم دو لاکھ افراد کو موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ منشیات کے نتیجے میں تشدد و جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کے بنیادی ادارے کمزور ہو رہے ہیں۔اس پیغام میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ، امن کے تحفظ، قانون پر عملدرآمد، انسانی حقوق اور سماج کی سلامتی کیلئے منشیات کے خلاف مہم میں تعاون اور مدد کرنے کیلئے اپنے فریضے پر مکمل طور پر کاربند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲