25 جون 2014 - 12:53
علاقے میں دھشتگردی کی شدت پر ایران کا اظہار تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں بدامنی اور دہشتگردی میں پھیلاؤ اور دہشتگردانہ اہداف شدید تشویش کا سبب بن چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں بدامنی اور دہشتگردی میں پھیلاؤ اور دہشتگردانہ اہداف شدید تشویش کا سبب بن چکے ہیں۔
مرضیہ افخم نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ بدامنی، جمہوری عمل میں خلل ڈالنا، بیلٹ بکسوں پر قبضہ، جمہوریت کے قیام کے بجائے ٹارگٹ کلنگ جیسے امور سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عصر حاضر میں دہشتگردی کو عوام کے ووٹوں اور فیصلے پر اثر انداز ہونے کے حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ یہ بات تشویش کا سبب ہے کہ بعض ممالک اور حلقوں نے  خطے اور علاقائي ممالک میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لۓ بدامنی کو حربہ بنا لیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دہشتگردی کا دائرہ خطے تک محدود نہیں رہے گا کہا کہ لبنان ، شام، عراق اور بہت سے دوسرے ممالک کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا کوئي فوجی عھدیدار عراق میں نہیں ہے اور اس بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے بارے میں ایران اور امریکہ کے تعاون کے تعلق سے کہا کہ ایران نے صراحتا اپنا موقف بیان کردیا ہے اور عراق میں بیرونی فوجی مداخلت کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان دو جولائي کو مذاکرات ہونگے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲