اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ العراقیہ چینل کی رپورٹ کےمطابق عراقی فوج اور اس ملک کے جنگي طیاروں نے کل العویسات ، الرواشد اور الحردانیہ علاقوں میں حملے کرکے ساٹھ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی نو گاڑیوں کو تباہ کردیا ۔ عراقی فوج کے جنگي طیاروں نے اسی طرح موصل کے علاقے الساحل الایسر کے علاقے میں بھی دہشت گرد گروہ داعش پرحملے کئے ہيں ۔ اسی طرح عراقی فوج نے سامرا کے نزدیک الجلام اور البوخدو علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا ۔ ایک سکورٹی ذریعے نے کل تکریت میں بھی کہا کہ اس شہر کے یثرب نامی ایک گاؤں کے باشندوں نےعراقی فوج کے ساتھ مل کر داعش گروہ پر حملہ کیا اس حملے میں داعش کے ایک لیڈر حسام السطام اور اس کے دو بھائی اور دس دیگر دہشت گرد مارے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲