25 جون 2014 - 12:31
اسرائیلی جیلوں میں اسیر فلسطینی بچوں کی تعداد ۲۵۰ سے زائد

فلسطینی وکیل ہیبا نصراللہ نے غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی اسیر بچوں کی تعداد ڈھائی سو سے زائد بتائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ فلسطینی وکیل ہیبا نصراللہ نے غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی اسیر بچوں کی تعداد ڈھائی سو سے زائد بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تین صیہونی آباد کاروں کی تلاش کے بہانے صیہونی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں اور فلسطنیوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ ایسے بچوں کی تعداد بھی ڈھائی سو سے تجاوز کرگئی ہے جو اس وقت، صیہونی قیدخانوں میں بند ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان فلسطینی بچوں کو ان کے والدین کی اطلاع کے بغیر پکڑا گیا ہے اور یہ اقدام ، ان بچوں کو اغوا کئے جانے کے مترادف ہے۔ ہیبا نصراللہ نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں کو سخت ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یونیسف نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ایک عشرے کے دوران بارہ سے سترہ برس کی عمر کے سات ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲