اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد مجید شیخ نے آج امن عالم اور دہشتگردی کے خطرے کے زیر عنوان ایک نشست میں ان خبروں کی تردید کی کہ دہشت گرد گروہ داعش عراق میں پیش قدمی کر رہا ہے۔ اس نشست میں تہران میں شام کے سفیر اور بعض ماہرین نے بھی شرکت کی۔ تہران میں عراق کے سفیر نے کہا کہ عراق کے حالات ماضی سے بہت بہتر ہیں لیکن تکفیری دہشتگردوں کے حامی ذرائع ابلاغ نے عراقی حکومت اور ملت کے خلاف میڈیا وار چھیڑ رکھی ہے اور وہ خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں حالیہ کامیاب انتخابات سے دہشت گرد بوکھلا گئے ہیں اور جب انہوں نے یہ دیکھا کہ ان کے منصوبے نقش برآب ہوگئے ہیں تو انہوں نے عراق کے خلاف جنگ چھیڑ دی ۔ محمد مجید شیخ نے کہا کہ داعش ملت عراق کے ارادے کو توڑنا چاہتا ہے لیکن اسے یقینا شکست ہوگي کیونکہ ملت عراق اس گروہ سے نفرت کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲