ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی اہلکاروں نے العثیم علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ فوج کی اس کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور سعودی عرب کی بہت سی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ فوج نے اسٹرٹیجک شہر تلعفر پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔در ایں اثنا حکومت مخالف قبائل نے اردن کی سرحد پر تربیل کراسنگ پر قبضہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اتوار کو بھی عراقی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی تھی۔رپورٹ کے مطابق تکریت اور فلوجہ میں فوج کی کاروائی کے دوران 90 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
.......
/169