23 جون 2014 - 15:07
دہشتگردوں سے مقابلہ اولین ترجیح: عمار الحکیم

عراق میں قومی اتحاد الائنس نے دہشتگردوں کے مقابلے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ عراق کے قومی اتحاد الائنس نے ابراہیم جعفری کے دفتر میں وزیراعظم نوری مالکی کی موجودگی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا۔ اس بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس اجلاس میں دہشتگرد تکفیری گروہوں کے خلاف فوج اور رضاکار فورسز کی کارروائیوں کی بھرپور حمایت اور ساتھ ہی ساتھ ملک میں اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ یہ اہم اجلاس ایسی صورت حال میں منعقد ہوا ہے کہ عراق کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج بغداد پہنچے ہیں۔ جان کیری کا دورۂ عراق ایسی صورت حال میں انجام پارہا ہے کہ واشنگٹن – بغداد سیکیورٹی معاہدے کے باوجود، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں عراق کی مدد کے لئے، امریکہ کے غیر سنجیدہ رویّہ پر عراقیوں کو شدید قسم کے تحفظات ہیں۔

.......

/169