23 جون 2014 - 09:41
طاہرالقادری کاطیارےمیں رکناہائی چیکن کےزمرےمیں آتاہے،ایمریٹس

امارات ایئر لائن کی انتظامیہ نے موجودہ صورت حال پر حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور علامہ طاہر القادری کی طیارے میں موجودگی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

ابنا: دبئی: امارات ایئر لائن کی انتظامیہ نے موجودہ صورت حال پر حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور علامہ طاہر القادری کی طیارے میں موجودگی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری کا طیارے میں دیر تک اور زبردستی رکنا ہائی جیکنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ حل نہ ہوا تو باقاعدہ ہائی جیکنگ کی درخواست دیں گے، حکومت پاکستان جلد از جلد معاملہ کو نمٹا کر صورت حال سے واضح کرے، جس کے بعد طاہر القادری اور ان کی جماعت کے رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے پنجاب حکومت کی وزارتی ٹیم مذاکرات کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی، مذاکرات ٹیم میں خواجہ سلمان رفیق اور وحید آرائیں شامل ہیں۔ 

.......

/169