ابنا: ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بان کی مون نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غرب اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں جاری تشدد، فلسطینیوں کی وسیع پیمانے جاری گرفتاریوں اور ان علاقوں میں صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی آمد و رفت میں برتی جانے والی سختیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے حال ہی میں لاپتہ ہونے والے تین صیہونی آباد کاروں کا پتہ لگانے کیلئے غرب اردن سے کم از کم تین سو چالیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
.......
/169