ابنا: ورلڈ بولیٹین کی رپورٹ کے مطابق انتھا پسند بودھوں نے آج جافنا کے ایک گاؤں ناوانتورای میں ایک مسجد پر حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتھا پسند بودھوں نے آج کلمبو سے پچیس کلومیٹر کی دوری پر واقع پانادورا علاقے میں مسلمانوں کے ایک مرکز پر حملہ کیا۔ سری لنکن ذرائع کے مطابق سری لنکا کے جنوبی علاقے میں بھی مسلمانوں کی متعدد دکانوں پر حملے کئے گئے ہیں۔ واضح رہے سری لنکن پولیس مسلمانوں کےخلاف بودھوں کے تشدد کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ سری لنکا کی بیس ملین آبادی میں دس فیصد مسلمان ہیں۔ اسلامی کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بودھوں کے تشدد کی روک تھام میں ناکام ہے۔ اس پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا۔
.......
/169