ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں پیر چَن بادشاہ کے دربار پر دو روز سے عرس کی تقریبات جاری تھیں کہ گزشتہ شب بم کا دھماکا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد زخمی ہوگئے جن میں چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستانی پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا دیسی بم سے کیا گیا۔ دھماکے میں آدھا کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک منتقل کردیا گیا اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169