17 جون 2014 - 08:50
افغانستان، ووٹوں کی گنتی شروع

افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور دونوں امیدوار عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی سبقت کا دعوی کر رہے ہیں۔

ابنا: افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور دونوں امیدوار عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی سبقت کا دعوی کر رہے ہیں۔ سنیچر کی پولنگ میں پر تشدد واقعات کی تعداد 150 کے قریب بتائی گئی ہے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کم از کم 227 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں 33 شہری شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائیوں میں سنیچر کو 176 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر افغان عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں بہادر اور حوصلہ مند قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال کر عوام نے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے علاوہ یہ بھی ظاہر کر دیا ہے کہ وہ امن، خوشحالی اور اتحاد کے متمنی ہیں۔

.......

/169