اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ امریکہ نے ہندوستان کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ساز و سامان کی پیش کش کی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ہندوستان کو جنگی ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیارے والے ڈرون دینے کی پیشکش کی ہے، پینٹاگون ذرائع نے پیشکش کی تصدیق بھی کردی۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ہندوستان کو جنگی ہیلی کاپٹر، بغیر پائلٹ طیارے، تھڑ جنیریشن جیولین میزائل دینے کی پیشکش کی ہے، جب کہ دفاعی سازو سامان اور دیگر ٹیکنالوجی کی منتقلی کا بھی یقین دلایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روسی سفیر کی جانب سے پاکستان پر عائد اسلحہ کی فراہمی سے متعلق 30 سال سے عائد پابندی ہٹانے اور پاکستان کو جدید ایم آئی ہیلی کاپٹرز کے معاہدوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد حالیہ امریکہ کی ہندوستان کو پیشکش خطے میں ایک نئے جنگی رجحان کو جنم دے سکتی ہے۔
................
242