اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے عراق کی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔ بغداد میں گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے کیوں کہ سیکیورٹی فورسز کی شدید مزاحمت کے باوجود ملک کا دوسرا بڑا شہر شدت پسندوں کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرتی ہے تو مجھے خصوصی اختیارات حاصل ہوجائیں گے جس کے تحت وہ کسی بھی شورش زدہ علاقے میں کرفیو کا نفاذ کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ موصل کی صورت حال انتہائی خراب ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ موصل میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ موصل میں دھشتگرد گروہ داعش نے تمام سرکاری عمارتوں پر اپنے پرچم لہرا دیئے ہیں جب کہ اس گروپ کا صوبہ نینوا کے بھی بعض حصوں پر بھی قبضہ ہے۔ موصل پر عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں شہری علاقہ چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲