عراق کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی فورسیز نے عراق کے شمال میں واقع تکریت شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے عراق کی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔
عراق کے شورش زدہ علاقے موصل میں دھشتگرد گروہ داعش سے وابستہ عناصر نے ترکی کے 28 آئل ٹینکر ڈرائیوروں کو اغواء کرلیا ہے۔