12 جون 2014 - 04:04
ایران اور ترکی، تعلقات میں فروغ کے خواہاں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی، تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر روحانی نے آج کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اپنے دو روزہ دورۂ ترکی کو مفید اور نتیجہ بخش قراردیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملک آئندہ دو برسوں میں اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے موثر قدم اٹھائیں گے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ترکی ایران کےساتھ ، اقتصادی لحاظ سے جرمنی اور فرانس کی طرح تعلقات کی سطح بڑھانے میں کوشاں ہے کہا کہ جیسا کہ یہ دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں تعاون کررہے ہیں ایران اور ترکی بھی ایسے ہی تعاون تک پہنچنے کےلئے پرعزم ہیں ۔ ڈاکٹر روحانی نے پہلی بار ایران اور ترکی کے اسٹریٹیجک تعاون کی اعلی کونسل کے انعقاد کو بہت اہم  قرار دیا اور کہا کہ ان کے اس دورے میں اقتصادی ، سائنسی ، ثقافتی سیاحتی اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے بھی لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت دنیا کے ملکوں خاص طور پر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے آمادہ ہے اورترکی بھی ان اہم ممالک میں شامل ہے کہ جن سے ایران تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز