11 جون 2014 - 14:05
قدس کو یہودی اسٹیٹ میں بدلنے کی سازش

فلسطین کے وزیر اوقاف و مذہبی امور نے، مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں اسرائیل کی غاصب حکومت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رام اللہ سے مصری نیوز ایجنسی الشرق الاوسط کی رپورٹ کےمطابق فلسطین کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اوقاف و مذہبی امور یوسف دعیس نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسجد الاقصی اور مقدس شہر بیت المقدس کو خطرہ لاحق ہے کہا کہ اسرائیل کی غاصب حکومت تیزی کے ساتھ قدس کو یہودی اسٹیٹ میں تبدیل کرنے، مسجد الاقصی کو منہدم کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے منصوبوں پر عمل کررہی ہے ۔ اس فلسطینی وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج مسجد الاقصی پر بارہا حملے کرکے، بیت المقدس کے باشندوں کے جذبات بھڑکاتی، انہیں ان کے گھروں سے نکال دیتی اور ان کے اموال کو نابود کرکے قدس کو یہودی بنانے کے اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے مسجد الاقصی اور قدس کے خلاف صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں عرب اور اسلامی برادری کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی صرف مذمت کرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسرائیلی فوجی اور صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور اس مقدس مقام کے احاطے میں مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں اور فلسطینی نمازیوں پر بھی حملے کرتے ہیں اور اس کے لئے صہونیوں کو فوج کی بھی حمایت  حاصل ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲