10 جون 2014 - 13:54
بوکو حرام نے پھر 40 خواتین اغوا کر لیں

بوکوحرام گروہ نے ایک بار پھر درجنوں خواتین کو اغواکرلیا ہے.

ابنا: رپورٹ کےمطابق بوکوحرام دہشتگرد گروہ نے نائجیریا کے جارکین فولادی گاؤں سے آج بھی تقریبا چالیس خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔ بوکوحرام گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس گروہ کی جانب سے آج چالیس خواتین کو اغوا کرلیاگیا۔ جارکین فولانی دیہات شیبوک شہر کے مضافات میں واقع ہے۔ گذشتہ اپریل میں بھی بوکوحرام گروہ کے دہشتگردوں نے لڑکیوں کے ایک اسکول پرحملہ کرکے تقریبا دو سولڑکیوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔ بوکوحرام دہشتگرد گروہ نائیجیریا میں دوہزار نو سے اب تک تین ہزار چھ سو افراد کا قتل عام کرچکی ہے۔

.......

/169