10 جون 2014 - 13:10
ایران علاقے کا پرامن ترین ملک

اسلامی جمہوریۂ ایران کی بری فوج کےکمانڈر نے کہا ہے کہ فوج نے اپنی دفاعی آمادگی کا تحفظ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریۂ ایران کو ، علاقے کے ایک پرامن ملک میں تبدیل کردیا ہے ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر احمد رضا پور دستان نےکل رات صوبۂ آذربائیجان میں کہا کہ فوجی مشقوں کی برکت سے، بری فوج میں جو اعتماد پیدا ہوا ہے اس کے سبب فوج ، ہر قسم کے دفاع کے لئے آمادہ ہے ۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ مختلف بہانوں سے علاقےمیں امریکی فوج کی موجودگي کا مقصد، ایران کے اسلامی نظام کی طاقت کو کنٹرول کرنا ہے لیکن اسلامی جمہوریۂ ایران کی فوج اس حد تک آمادگي رکھتی ہے کہ دشمن ، ایران کو للچائی نظروں سے نہیں دیکھ سکتا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی مسلح افواج ، دشمن شناس ہیں اور تمام شعبوں میں مکمل طور پرآمادگی رکھتی ہیں ۔

.......

/169