9 جون 2014 - 14:29
ریڈکراس سے آل خلیفہ کی شکایت

بحرین کے سیاسی قیدی احمد میرزا کے اھل خانہ نے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے ریڈ کراس میں آل خلیفہ کی شکایت کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق احمد میرزا کے اھل خانہ نے ریڈ کراس کو خط بھیج کر کہا ہے کہ احمد میرزا کی جان بچانے کی کوشش کرے کیونکہ وہ آل خلیفہ کی جیل میں بیمار ہیں اور ان کی جسمانی اور تفسیاتی حالت تشویش ناک ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہےکہ احمد میرزا کو بغیر کسی جرم کے نو مہینوں سے قید میں رکھا گيا ہے۔ احمد میرزا نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ اس سے قبل احمد میرزا کے والد نے انسانی حقوق تنظیموں سے اپنے بیٹے کی رہائي کے لئے کوششیں کرنے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے آل خلیفہ کی حکومت پرامن مظاہروں میں شریک بہت سے افراد کو گرفتار کرلیتی ہے۔ آل خلیفہ کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ نہایت وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

.......

/169