9 جون 2014 - 13:50
حامد کرزئی نے بشار الاسد کو دی مبارک باد

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے شام کے صدارتی انتخابات میں حاصل ہونے والی کامیابی پر بشار اسد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شامی عوام کی ترقی و کامرانی کی تمنا و آرزو کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے شام کے صدارتی انتخابات میں حاصل ہونے والی کامیابی پر بشار اسد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شامی عوام کی ترقی و کامرانی کی تمنا و آرزو کی ہے۔افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں حامد کرزئی نے امید ظاہر کی ہے کہ بشار اسد کی صدارت میں شام، ترقی و پیشرفت کی منازل طے کریگا۔ افغانستان کے صدر نے شام کے سیاسی میدان میں عوام کی بھرپور موجودگی کو اس ملک میں عوامی حاکمیت کے نئے تجربے سے تعبیر کیا اور کہا کہ شامی عوام کی ہوشیاری سے اس ملک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ شام کے حالیہ صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے اٹھّاسی فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں اور ایک بار پھر وہ شام کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز