9 جون 2014 - 13:42
فلسطینی بچوں کو ہمیشہ ایذا رسانی کا سامنا

فلسطینی بچّوں پر تشدد کرنا، زدوکوب کرنا، ذہنی و نفسیاتی طور پر ایذارسانی اور انھیں موت کے گھاٹ اتارنا ایسے اقدامات ہیں جو غاصب صیہونیوں کی جانب سے گذشتہ ساٹھ برسوں سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  قدسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے ہر سال پانچ اپریل کو ایسی صورت میں بچوں کا دن منایا جاتا ہے کہ اپنی سرزمین میں یہ فلسطینی بچے، اپنے بنیادی ترین حقوق تک سے محروم ہیں اور صیہونیوں کے ہاتھوں ان کی ایذا رسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ان بچوں کو ہمیشہ صیہونی حکام کے تشدد کا سامنا رہتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ  گذشتہ برسوں کے دوران ان بچوں کو صرف اپنے حقوق کے دفاع میں ڈھیلے پتھر استعمال کرنے کی بناء پر سخت ترین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بچوں کے حقوق کی حامی تحریک نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سنہ دو ہزار تیرہ میں صیہونی حکومت نے کم از کم پانچ فلسطینی بچوں کو دانستہ طور پر فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ہر سال صیہونیوں کی جانب سے سات سو فلسطینی بچے اور بارہ سے سترہ برس کے نوجوان، گرفتار کئے جاتے ہیں جنھیں تفیش کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲