اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمۂ پولیس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر سکریٹری محمد جواد زادہ کمند نے کہا ہے کہ تہران، ایشیاء، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے مختلف ملکوں کے ساتھ پولیس تعاون کیلئے آمادہ ہے۔انھوں نے تہران میں شمالی افریقہ سے متعلق مشرق وسطی کے رابطہ افسروں کے نویں اور ایشیائی رابطہ افسروں کے تیرہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پولیس محکمہ، مہارت و تربیت اور کاروائی کرنے کے شعبوں میں کافی توانائی کا حامل ہے اور وہ اس سلسلے میں تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ ایرانی محکمۂ پولیس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر سکریٹری محمد جواد زادہ کمند نے کہا کہ اس وقت جرائم پیشہ عناصر، منظم منصوبہ بندی کے تحت عالمی سطح پر سرگرم عمل ہیں اور اس بارے میں بین الاقوامی پولیس انٹرپول پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور یہ امر، تمام رکن ملکوں کے تعاون کا متقاضی ہے۔اس موقع پر ایران میں انٹر پول کے دفتر کے سربراہ بریگیڈیر مسعود رضوانی نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران مشرق وسطی کے مختلف ملکوں سے متعلق پچاس رابطہ افسر و نمائندے جمع ہوں گے، کہا کہ یہ اجلاس، علاقائی سطح پر اطلاعات و تجربات کے تبادلے اور تعاون کیلئے مناسب موقع فراہم کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲