ابنا: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شیعہ ادارہ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کی فلاحی ایمبولنیس پر فائرنگ سے اہلسنت جوان راحیل خان شہید ہوگئے ہیں، گمان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تکفیریوں نے اس ایمبولینس ڈرائیور کو شیعہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا، لیکن وہ نوجوان اہلسنت سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیونکہ جے ڈی سی نامی اس ادارے میں صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ اہلسنت برادران کی ایک بڑی تعداد کام کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ ایک بار پھر تین دن کی خاموشی کے بعد متاثرہ علاقے میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ شروع ہوگئی ہے۔
.......
/169