6 جون 2014 - 10:04
ایران کی سب سے بڑی طاقت عوام

سپاہ پاسداران میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے سنگين پابندیوں کے موقع پر اعلی ترین فوجی، دفاعی اور علمی و سائنسی توانائياں حاصل کی ہیں۔

ابنا: جنرل رمضان شریف نے کہا کہ ایران کی سب سے بڑی طاقت عوام ہیں اور عوام کی طاقت کے اہم ترین اسباب ایمان و مذہب اور ان کی اعلی تہذیب اور تمدن ہے۔ جنرل رمضان شریف نے کہا کہ جب ایک قوم پینتیس برسوں تک تمام میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرکے اسے جھکا سکتی ہے اور استقامت کرسکتی ہے تو وہ یقینا نہایت ذہین قوم ہے کیونکہ اس نے بھرپور پابندیوں کے باوجود اپنی فوجی، دفاعی اور علمی و سائنسی توانائيوں میں اضافہ کیا ہے۔ جنرل رمضان شریف نے کہا کہ صیہونیوں نے پچاس برسوں تک فلسطینیوں، لبنان اور عرب ملکوں کے مقابل فخر فروشی سے کام لیا لیکن دفاع مقدس کی تعلیمات نے لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ اور غزہ پر بائيس اور نو روزہ جارحیت نے لبنان اور فلسطین میں صیہونیوں کو شکست سے فاش سے دوچار کیا۔

.......

/169