5 جون 2014 - 19:46
سامرا تکفیریوں کے ناپاک وجود سے پاک+ تصاویر

عراق کے شہر سامراء میں حرمین عسکریین(ع) پر کیا جانے والا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم نیوز کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے آج صبح حرمین عسکریین (ع) پر حملہ کرنے کی نیت سے بغداد سے ۱۱۸ کیلو میٹر دور سامرا شہر پر حملہ کر کے شہر کی سب سے بڑی مسجد الرزاق اور ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا دھشتگردوں کا یہ منصوبہ تھا کہ وہ فلوجہ کے علاقے سے سامراہ پر حملے کا آغاز کریں اور نتیجہ میں حرمین عسکریین کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں۔ داعش کے اس حملے میں جو المعتصم علاقے سے سامرہ پر شروع ہوا متعدد پولیس اہلکار اور عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں ایک عورت بھی شامل ہے۔
عراق کے باخبر ذرائع کے مطابق داعش کے عناصر نے گزشتہ شب سامرہ کے بعض قبیلوں کے ساتھ مل کر پانچ ھزار کے لشکر کے ساتھ سامرہ پر حملہ کر دیا ان کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل بھی حملے میں شامل تھے کہ انہوں نے سامرہ کی پولیس اور حفاطتی دستوں پر حملہ کر کے انہیں اپنی طرف مشغول کر دیا جبکہ اسی دوران داعش کے عناصر اسلحہ اور بارود حتی بلڈوزر شہر میں داخل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عراق کے فوج نے ہوائی حملوں کے ذریعے داعش کے ٹھکانوں پر بمبارمنٹ کر کے انہیں تھس نھس کیا۔ عراقی پولیس کے ترجمان کے مطابق ان جھڑپوں میں ۵۱ پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
 عراقی ذرائع کے مطابق فوجی کاروائیوں کے اختتام پر شہر سامراہ مکمل طور پر داعش کے نجس وجود سے پاک ہو گیا ہے اور شدید شکست کا سامنا ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲