اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کا یہ اقدام، بوکو حرام گروہ کی جانب سے 14 اپریل کو نائيجریا میں دو سو سے زیادہ طالبات کے اغواء کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے اسی طرح شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کو بھی دھشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل بھی اقوام متحدہ نے بوکو حرام گروہ کو بلیک لسٹ قرار دیدیا تھا اور اس کے خلاف پابندیاں عائد کردیں تھیں۔ دوسری جانب نائیجریا میں بوکو حرام گروہ کی جانب سے دو سو سے زیادہ طالبات کے اغواء کے بعد ان طالبات کو بازیاب نہ کروانے میں اس ملک کی حکومت کی ناتوانی کے خلاف نائیجریا کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ملک میں امن وامان قائم رکھنے میں حکومت کی ناکامی کی مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲