3 جون 2014 - 12:45
فلسطینوں کا اتحاد کامیاب، حکومت کی حلف برداری

فلسطین میں قومی آشتی کی حکومت نے حلف اٹھا لیا ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق قومی آشتی کی حکومت کے نام سے معروف فلسطین کی نئی کابینہ نے پیر کو رام اللہ میں حلف برداری کی ۔ حلف برداری کرنے والوں میں نئے وزیر اعظم رامي حمد اللہ اور پندرہ وزیر شامل ہیں ۔ نئی کابینہ نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے سامنے حلف برداری کی ۔ فلسطین کے نئی کابینہ میں فتح اور حماس تنظیموں کے رہنما شامل ہیں ۔ یہ دونوں تنظیموں نے کچھ دن قبل باہمی موافقت سے قومی آشتی کی حکومت قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔

اس درمیان اطلاعات ہے کہ صیہونی ریاست نے نئی کابینہ میں شامل تین وزراء کو رام اللہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی ۔ فلسطین کے نئی کابینہ نے ایسی صورت میں اپنا کام شروع کیا ہے کہ جب صیہونی ریاست نے یہ کہتے ہوئے کہ اس حکومت میں حماس بھی شامل ہے ، عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے باضابطہ طور پر قبول نہ کرے ۔

.......

/169