2 جون 2014 - 11:19
آل سعود حکومت کی بدعنوانیاں

آل سعود کی حکومت میں بدعنوانیوں کا دور دورہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی ججوں کو رشوت ستانی اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی جرم میں برطرف کردیا گيا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کی اعلی عدالتی کونسل نے اعلان کیا کہ ججوں کی بدعنوانیوں اور رشوت ستانی میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر تین ججوں کو کام سے نکال دیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سترہ ججوں سے بار بار ارتکاب جرم کی وجہ سے تفتیش کی گئي ہے۔ سعودی عرب میں ججوں کا رشوت لینا اور زبردستی زمینون پر قبضہ کرنا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے اور بہت سے  جج شہریوں کے خلاف دفتری قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے آل سعود کا عدالتی نظام بغیر کسی نگران ادارے کے کام کرتا ہے،اس عدالتی نظام کو حکام کے خلاف کسی طرح کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے بلکہ عام آدمی ہی اس کے نام نہاد انصاف سے بہرہ مند ہوتا ہے۔

.......

/169