ابنا: اس راڈار کی رونمائی آج ایک تقریب میں ہوئي جس میں خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی اور دیگر اعلی فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔ قدیر راڈار سسٹم کی رینج ایک ہزار ایک سو کلومیٹر ہے۔ یہ راڈار سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس شعبے میں تیار کیا گيا ہے۔اس راڈار سے فضائي اھداف، اسٹیلتھ طیاروں، کروز اور بیلسٹک میزائلوں اور نچلی مدار کے سٹیلائيٹوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ یہ راڈار ہر طرح کے موسم میں استعمال ہوسکتا ہے اور الکٹرانیک وار فیر کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس راڈار کو ملک کے مختلف حصوں میں نصب کیا گيا ہے اور اس کا ڈیٹا ملک کے تمام حصوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔ اس راڈار سسٹم میں ایک سو عدد اینٹینا نصب ہیں جو تین سو اسی درجہ گھوم سکتے ہیں۔
.......
/169