ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کی موجودگی میں شام کے دوست ممالک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 30 ممالک کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں لاطینی امریکہ، افریقہ ، مشرق وسطی اور روس کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا راہ حل صرف سیاسی طریقہ سے ممکن ہے اور شام میں صدارتی انتخابات دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی شکست اور ناکامی کا مظہر ہے۔یہ اجلاس شام میں صدارتی انتخآبات کی حمایت میں منعقد کیا گیا ہے اجلاس کے مندوبین شام کا دورہ بھی کریں گے اور شام کے صدارتی انتخابات کا قریب سے جائزہ لیں گے شام میں 3 جون کو صدارتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جس میں صدر اسد سمیت تین امیدوار میدان میں موجود ہیں۔
.......
/169