ابنا: عراقی خبر رساں ایجنسی النخيل نے سعودی عرب کے ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ زہر دیئے جانے کی وجہ سے بندر بن سلطان کی حالت اچھی نہیں ہے اور وقت کے ساتھ حالت مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے اہلکار نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے بندر بن سلطان کا مکمل چیک اپ کیا جس کے بعد پتہ چلا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔
اس سعودی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بندر بن سلطان اس وقت مغربی شہر کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔
النخيل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بندر بن سلطان تقریبا پانچ ماہ سے میڈیا میں نہیں نظر آئے ہیں۔
.......
/169