31 مئی 2014 - 20:28
پاکستان دھشتگردی میں دنیا کا تیسرا بڑا خطرناک ملک

پاکستان میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے یہ ملک دنیا میں تیسرا بڑا خطرناک ملک بن چکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشتگردی کے ادارے کے ڈائریکٹر لین اوور تین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریبا ہر روز دو بم دھماکے ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان میں دہشتگردانہ اقدامات کی وجہ افغانستان سے پاکستان میں اسلحے کی منتقلی کو قرار دیا اور کہا کہ پاکستان دہشتگردانہ حملوں اور بم دھاکوں کی وجہ سے دنیا کا تیسرا بڑا خطرناک ملک بن چکا ہے۔
لین اوور تین کے مطابق اس وقت پاکستان میں افغانستان سے بھی زیادہ دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکے ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲