31 مئی 2014 - 08:21
امام حسین (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت کس تاریخ میں ہوئی ؟

مرحوم علامہ مجلسی اس اختلاف کو بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ مشہور یہی ہے کہ آپ کی ولادت تین شعبان المعظم کو ہوئی.

ابنا: امام حسین (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت کی تاریخ

سوال :امام حسین (علیہ السلام) کی ولادت کس تاریخ میں ہوئی ؟

جواب : بہت سے مورخین کے اقوال کے مطابق آپ ٤ھ میں پانچ شعبان المعظم کومنگل یا جمعرات کے دن متولد ہوئے , لیکن دوسرے اقوال کے مطابق امام حسین علیہ السلام کی ولادت تیسری ہجری میں تین شعبان المعظم کو ہوئی۔

مرحوم علامہ مجلسی اس اختلاف کو بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ مشہور یہی ہے کہ آپ کی ولادت تین شعبان المعظم کو ہوئی ۔

.......

/169