30 مئی 2014 - 19:28
قیدیوں کے امور کی وزارت حذف کئے جانے کی مخالفت کی

تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ اس تحریک نے قیدیوں کے امور کی وزارت حذف کئے جانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فلسطینی نیوز ویب سائٹ الرسالہ نٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ایک سینئر رکن حسن یوسف نے کہا ہے کہ تحریک حماس اور فتح کے درمیان قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کے لئے، وزارت خارجہ نیز اوقاف اور قیدیوں کے امور کی وزارت کے بارے میں اختلاف ہے۔ حسن یوسف نے کہا کہ تحریک حماس نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے قیدیوں کے امور کی وزارت حذف کئے جانے کی درخواست کی مخالفت کی ہے کیوں کہ قیدیوں کی دیکھ بھال کے مسئلے پر فلسطینیوں کے درمیان قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ حماس کے اس سینئر رکن  نے کہاکہ  وزارت خارجہ کے عہدے کے لئے ریاض مالکی کے نام پر تحریک حماس اور فتح کے درمیان اگرچہ اختلاف ہے تاہم قومی اتحاد کی حکومت  جلد ہی تشکیل پاجائے گی کیوں کہ فریقین باہمی اختلافات ختم کرنے کے سلسلے ميں پرعزم ہيں۔ واضح رہے کہ فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل 29 مئی کو ہونا تھی تاہم تحریک حماس اور فتح کے درمیان بعض اختلاف کی وجہ سے یہ مسئلہ آئندہ ہفتے تک ملتوي کردیا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲