اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے آج خمین شہر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح نے جمہوریت پر مبنی ایک نظام قائم کیا جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ترقی اور پیشرفت حضرت امام خمینی رح کے افکار کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ملت ایران یورپ والوں کے دباؤ میں آکر ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و پیشرفت سے ہرگز چشم پوشی نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے دشمن ایران پر پابندیاں لگا کر اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲