25 مئی 2014 - 10:00
امریکا اور تھائی لینڈ کی فوجی مشقیں منسوخ

امریکہ نے تھائی لینڈ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں روک دی ہیں۔

ابنا: پینٹاگن کے مطابق تھائی لینڈ میں ہوئی فوجی بغاوت کی وجہ سے اس ملک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو روکا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی حکام کا تھائی لینڈ کا دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ، تھائی لینڈ کے ساتھ طولانی مدت تعاون کو ترجیح دیتا ہے لیکن اس ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔  واضح رہے کہ پیر کو تھائی لینڈ اور امریکہ کی سالانہ فوجی مشقیں شروع ہوا تھیں جسے پیر 26 مئی کو ختم ہونا تھا .

اس سے پہلے امریکہ نے تھائی لینڈ کے لئے 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی فوجی مدد روکنے کا اعلان کیا تھا . قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو تھائی لینڈ کی فوج نے اس ملک کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اور فوج نے ملک کے تمام بڑے لیڈروں اور سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوج نے سنیچر کو ایوان بالا کو بھی معطل کر دیا ہے۔

.......

/169