ابنا:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر کہا ہے جنوبی شہر درعا میں تکفیری دہشتگردوں کی ہولناک مجرمانہ کاروائي کی مذمت کرے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ درعا میں بشار اسد کی انتخابی ریلی پر دہشتگردوں کے راکٹ حملوں کی مذمت کرے۔ ۔ اس خط میں دہشتگردی سے مقابلہ کرنے والی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور امریکہ، فرانس، برطانیہ، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے فوجی اور غیر فوجی امداد کی روک تھام کریں ۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ صدر بشار اسد کے حامیوں پر راکٹ حملہ ان وحشیانہ مجرمانہ اقدامات کا تسلسل ہے جو عوام کے قتل عام کی غرض سے بعض ملکوں کی حمایت سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کو جنوبی شہر درعا میں صدر بشار اسد کے حامیوں کی ریلی پر دہشتگردوں نے راکٹ سے حملہ کیا تھا جس میں درجنوں ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
.....
/169