25 مئی 2014 - 09:48
 خارجہ پالیسی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر استوار

وزیردفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ تہران کی خارجہ پالیسی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر استوار ہے۔

ابنا: ایران کے وزیردفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ تہران کی خارجہ پالیسی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر استوار ہے۔ انھوں نے ماسکو میں سیکیورٹی کے تیسرے بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسین اف سے گفتگو میں طے پانے والے سمجھوتوں پر علدرآمد میں عجلت کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں اپنے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ماسکو اجلاس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تمام ممالک دیگر ملکوں کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں۔ ایران کے وزیردفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے دیگر ملکوں کے امور میں امریکہ کی مداخلت کو علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام کا عامل قرار دیا اور اس قسم کی مداخلت کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تاکہ عالمی سطح پر باہمی احترام اور منصفانہ تعلقات برقرار ہوسکیں۔ اس ملاقات میں جمہوریہ آذابائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسین اف نے بھی ایران اور جمہوریہ آذابائیجان کے صدر کے درمیان حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور باکو کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

.......

/169