24 مئی 2014 - 07:48
روس، امریکہ کے میزائل شیلڈ کا مقابلہ کرے گا

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو امریکہ کے میزائل شیلڈ کا مقابلہ کرے گا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق سرگئي ریابکوف نے کہا ہے کہ وہ یہ امید کرتے ہیں کہ واشنگٹن اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ امریکی میزائل شیلڈ کے نصب کئے جانے کی صورت میں ماسکو بھی اس کا مقابلہ کرے گا۔ ریابکوف نے امریکی میزائل شیلڈ کی تنصیب کے کاموں میں تیزی آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو امریکہ کے ان اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ واضح رہے امریکی بحریہ نے گذشتہ ماہ یورپ میں نیا اینٹی میزائل سسٹم نصب کیا ہے جس کو روس نے اپنے لئے خطرہ قراردیا ہے۔ روس اور امریکہ نے دوہزار دس میں لسبن اجلاس میں یہ معاہدہ کیا تھا کہ یورپ میں امریکہ کے میزائيل شیلڈ پروگرام کے بارے میں آپس میں تعاون کریں گے لیکن امریکہ نے روس کو یہ ضمانت دینے سے انکار کردیا کہ اس کا میزائل پروگرام روس کے ڈیٹرینٹ ایٹمی پروگرام کے لئے خطرہ ثابت نہیں ہوگا۔ امریکہ کے اس منفی اقدام کے بعد روس اور امریکہ کے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔

.......

/169