22 مئی 2014 - 19:41
تھائی لینڈ میں فوج کا اقتدار پر قبضہ

تھائی لینڈ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائي لینڈ کی فوج کے کمانڈر نے ٹی وی پراعلان کیا ہے کہ فوج نے تھائی لینڈ کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے ۔ فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ تھائي لینڈ کی فوج نے ملک کے مفادات میں کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ فوج نے آج اقتدار اس وقت اپنے ہاتھ میں لے لیاجب اس ملک کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے فوج اور سیاسی جماعتوں، ممبران پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے درمیان ہونے والا دو روزہ اجلاس ناکام ہو گیا۔ تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ جنرل پريت چان اوچا نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج اور سیکیورٹی فورسز کی خدمات لی جائیں۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ تھائي لینڈ کےعبوری وزيراعظم نے مارشل لا کا اعلان کرنے والی فوج سے مطالبہ کیا تھا کہ قانون کے دائرے میں عمل کیا جائے۔ تھائی لینڈ میں سن انیس سو اننچاس سے لے کر اب تک انیس بغاوتیں ہوچکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲