اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے آج ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان، چوتھے دور کے جوہری مذاکرات کے اختتام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری اور ماہرین کے اجلاسوں کے علاوہ سرکاری مذاکرات بھی آئندہ جاری رہیں گے اور ان کی تاریخوں کے حتمی ہونے کے بعد ان کا اعلان کیا جائے گا۔ محترمہ افخم نے کہا کہ مذاکرات بہت سنجیدہ طریقے سے آکے بڑھ رہے ہيں اور اسی کی پیشن گوئی بھی کی جارہی تھی اور ایران کی مذاکراتی ٹیم نے بہت ہوشمندانہ طریقے سے مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کی دعوت دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا خلیج فارس اور علاقے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے دائرے میں ایرانی حکام کا دورۂ سعودی عرب ایجنڈے ميں شامل ہے۔ محترمہ افخم نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب علاقے کے دو اہم ملک ہیں اور قطعی طور پر ان دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ روابط اور بات چیت اور لین دین کا عمل دونوں ملکوں کے علاوہ علاقائی ملکوں پر اچھے اثرات مرتب کریگا۔ انہوں نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں نوری مالکی کی قیادت والے اتحاد کی کامیابی کے بارے میں کہا کہ عراق کے شاندار انتخابات کےانعقاد نے اپنے ملک کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے اس ملک کے عوام ميں پائےجانے والے عزم و اتحاد کو اجاگر کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲