20 مئی 2014 - 09:54
نوری مالکی: سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے گزشتہ شب عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد حکومت قانون اتحاد کی جانب سے عراق کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے آئین کے دائرۂ کار میں سب کے مطالبات پورے کۓ جائيں گے۔ نوری مالکی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کردوں سمیت تمام گروہوں کے مطالبات آئين کے منافی نہ ہونے کی صورت میں پورے کۓ جائیں گے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلائے ملادینوف نے عراق کے عام انتخابات کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت عراق نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے اور اب سب کو عراق کے بہتر مستقبل کے لۓ کوشش کرنی چاہئے۔

.......

/169