ابنا: رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح گروہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چار دنوں کے دوران جنوبی شام کے صوبے درعا میں شام کی فوج نے سو مسلح عناصر کو ہلاک کیا ہے۔ اردن کے سلفی دھڑے کے ایک سرغنہ نے ہفتے کے روز یونائیٹڈ پریس کے ساتھ گفتگوميں کہا تھا کہ بہت سے جنگجو جو شامی حکومت کے خلاف بر سر پیکار ہیں، فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہيں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اردن کے سلفی عناصر جو شام میں مسلح گروہوں سے جاملے ہیں کی تعداد تقریبا دو ہزار بتائی جاتی ہے کہ جن ميں سے زيادہ تر شامی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہيں ۔
.......
/169