ابنا: کویت کے وزیر اطلاعات و نشریات ‘شیخ سلمان صباح سلیم الحمود الصباح’ نے قاہرہ میں منعقدہ عرب کونسل کے وزرائے اطلاعات و نشریات کے ساتھ ایک میٹنگ میں ایران کو دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کویت خطے کے استحکام و تحفظ کیلئے ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کا متمنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کویت کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت علاقائی تعاون کو وسیع کرنے کو اہمیت دے رہا ہے کیونکہ اسے نہ صرف کویتی مفادات بلکہ خطے کی باقی حکومتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الجبار الصباح نے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور شامی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات پر زور دیا۔
.......
/169