18 مئی 2014 - 06:29
پاکستان، پولیس ڈپارٹمنٹ میں اینٹی ٹروریسم یونٹ قائم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی کابینہ نے شہرکراچی میں پرتشدد کاروائیوں کامقابلہ کرنے کےلئے ٹارگٹ آپریشن جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق صوبہ سندھ کےوزیراعلی سید قائم علی شاہ کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیاگیا۔ کابینہ کے اراکین نے پاکستان کی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس فورس کومضبوط بنانے کے لئے ضروری بجٹ فراہم کرے۔
صوبہ سندھ کی کابینہ کے اجلاس میں طے پایا کہ پولیس کومضبوط بنانے کے لئے پولیس ڈپارٹمنٹ میں اینٹی ٹروریسم یونٹ قائم کی جائے۔پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹارگٹ آپریشن جاری رکھاجائے۔

.......

/169