13 مئی 2014 - 19:17
امریکا، ہندوستان کی نئی حکومت کےساتھ کام کرنے پر آمادہ

امریکی صدر باراک اوباما نے ہندوستان میں پر امن انتخابات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، ہندوستان کی نئی حکومت کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ہندوستان نے تاریخ کے سب سے بڑے جمہوری انتخابات منعقد کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، نئی دہلی میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنا چاپتا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں منعقد ہونے والے انتخابات انسانی تاریخ کے سب سے بڑے، صاف اور شفاف انتخابات تھے جس میں 55 کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، جمہوری عمل کے اظہار کو متاثر کرنے والی مثال ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲