11 مئی 2014 - 10:00
ترکی کے وزیر اعظم تنقید برداشت نہ کرسکے/ اجلاس ترک کردیا

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ، ترک بار ایسوسی ایشن کے صدر کی تقریر کے دوران تنقید برداشت نہ کرسکے اردوغان بار کے صدرپر برس پڑے اورغصہ میں اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ، ترک بار ایسوسی ایشن کے صدر متین فیض اوغلو کی تقریر کے دوران اس پر برس پڑے اورغصہ میں اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ یہ اجلاس انتظامی عدالت کی سپریم کونسل کی تشکیل کے 146 ویں سال کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا اس اجلاس میں ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنی تقریر میں ترکی کے شہر وان میں 2011 کے زلزلے میں اردوغان حکومت کی کارکردگي پر تنقید کی لیکن ترکی کے وزیر اعظم نے اس کی تقریر کاٹتے ہوئے کہا کہ ادب کو مد نظر رکھو اور وان کے بارے میں بار ایسوسی ایشن کے صدر کی تمام باتوں کو جھوٹا قراردیکر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے

صدر عبد اللہ گل نے اردوغان کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن ان کی کوشش نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

.......

/169