اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے درمیان واقع مقام بین الحرمین میں قرآنی تعلیمات کو رواج دینے کی خاطر تلاوت قرآن، تجوید اور تفسیر قرآن کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
یہ محفلیں حرم امام حسین علیہ السلام سے وابستہ دار القرآن الکریم اور حرم حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل کالج کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں۔
الکفیل کالج کے سرپرست شیخ جواد النصراوی نے ہر روز قرآن کریم کا ایک جزء تلاوت کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا: ان قرآنی محفلوں میں جو ہر روز نماز مغربین سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتی ہیں قرآن کریم کا ایک جزء تلاوت کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ تلاوت اور تفسیر قرآن کریم کی یہ محفلیں گزشتہ دو ہفتوں سے شروع ہوئی ہیں جو اس سال کے آخر تک جاری رہیں گی۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲